جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، مولانا واسع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے منصوبہ مختص کئے گئے جن میں 100ڈیمز،سڑکوں کی تعمیر اور تعلیمی ادارے شامل ہیں جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا فیڈرل پی ایس ڈی پی میں اسکیمات منظور کئے جن میں 100چھوٹے ڈیمز کا پیکیج، ژوب، شیرانی کیلئے 6 ڈیمز منظور، ژوب بیوٹیمز یونیورسٹی کیلئے فنڈز منظور کئے، تونسہ ٹو موسی خیل روڈ منظوری، ڈی آئی خان تا ژوب بجلی ٹرانسمیشن لائن کیلئے فنڈز منظور کئے۔ انہوں نے کہا کہ یارک سے سگو تا ژوب 210 کلومیٹر ڈبل روڈ، ژوب بائی پاس منظور، فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کیلئے سکالرشپ اورمسلم باغ کیلئے بیوٹم یونیورسٹی سب کیمپس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی سے دوچار کردیا اور سابقہ حکومت نے معیشت کو مضبوط نہیں کیا بلکہ اپنے مفادات کو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر ان کے عزائم کو خاک میں ملا انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کیا، موجودہ حکومت کو عوام کو ترجیح دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے