بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے کم ہو گیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 662 میگاواٹ ہو گیا۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے تحت پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگا واٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے