کو ئٹہ پو لیس کی کا رروائی، 5 افراد کے قتل میں مطلو ب 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبا ئی دارالحکومت کو ئٹہ پو لیس کی کا میاب کا رروائی میں5افراد کے مقدمہ قتل میں مطلو ب 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سر یا ب ڈویژن آصف فراز مستو ئی کی زیر سرپرستی میں ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او شالکوٹ خلیل احمد بگٹی ایس ایچ او عبدالقادر قمبرا نی ،اے ایس آ ئی محمد افضل و ہیڈ محرر شاہ زمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے سر یا ب روڈ پر گاڑی پر فا ئرنگ کر کے پا نچ افراد کو قتل کر نے کے مقدمہ میں مطلو ب 2ملزمان عبدالرزاق عرف پیرا اور عبدالغنی ساکنان کلی خلی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے متعلقہ اسٹاف کے حوالے کر دیا گیا ۔گرفتار ملزم عبدالغنی سے فائرنگ کی واردات میں استعمال ہو نے والا آ لہ قتل ایک عدد نا ئن ایم ایم پسٹل بمعہ اضا فی میگزین اور 12عدد زندہ راﺅنڈز بر آ مد کر لئے گئے ہیں مذکو رہ ملزم کے خلا ف آ رمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28جنوری 2022کو کو ئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کر دیا تھا جس پر ان کے خلا ف مقدمہ نمبر 8/2022بجرم 302-324و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا واقعہ کے بعد پو لیس ملزمان کو تلا ش کر رہی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے