ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کردی گئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کردی گئی۔
گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت خدادا کالونی میں واقع اپنی رہائشی گاہ میں مردہ پائے گئے، ان کے بیٹے اور بیٹی نے والد کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا، تاہم پولیس رکاوٹ بن گئی، معاملے پر ورثا نے عدالت سے رجوع کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، پولیس نے جائزہ لینے کے بعد عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم کےبغیر میت ورثا کے حوالے کر دی۔چھیپا سرد خانے میں غسل و کفن کے بعد عامر لیاقت حسین کی میت کو حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار منتقل کیا گیا، جہاں مزار کے احاطے میں انکے بیٹے احمد نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی، بعدازاں انہیں شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں اہلخانہ، قریبی رشتہ دار اور دوستوں کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت میڈیا سے منسلک افراد شریک ہوئے اور ان کے انتقال پر رنج اورغم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے