وزیراعلیٰ بلوچستان کی دلچسپی اورکوششوں سے صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہے ، میر سکندر عمرانی

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ موجود صوبائی حکومت کی جانب صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے مثبت اقدامات عوام دوستی کا ثبوت ہیں حلقہ انتخاب نصیرآباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بلیک ٹاپ روڈز، پینے کے صاف پانی، ٹف ٹائل، بجلی سمیت دیگر اسکمات پر کام تیزی سے جاری ہے، ہم نے عام انتخابات میں جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔ نصیرآباد عوام کی تقدیر بدل دیں گے بلدیاتی انتخابات میں نصیرآباد کی عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں بلدیاتی انتخابات میں عوام کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دلچسپی اور کوششوں سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کا قیام خوش آئند اقدام ہے ان اضلاع کے عوام کے لیے حکومت بلوچستان کے انقلابی اقدام سے ان کو دہلیز پر سہولیات ملیں گی۔جس سے ان علاقوں کے رہنے والوں کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے