ماشکیل ، دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد زخمی

ماشکیل (ڈیلی گرین گوادر) ماشکیل بازار میں تیل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کی سرحدی تحصیل ماشکیل بازار میں تیل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے مزید چار دکانیں اپنی لپیٹ میں لے لیں جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے دالبندین ریفر کیا گیا۔ ماشکیل میں آج درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شدید ترین گرمی آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ بنی، آگ سے چار دکانیں شدید متاثر ہوئیں،تیل ٹائر و دیگر سامان جل گئے جس سے دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ماشکیل سرحدی علاقہ ہونے کے باوجود ایک فائر بریگیڈ سے محروم ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے