سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عوام اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عوام اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے یہ بات اپنے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت ضمنی انتخابات پر حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ریلیوں اور جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی،شرکا نے بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے