بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے ضلع چمن کے علاقے ڑڑہ بند کے مقام پر روڈ حادثے میں 3 افراد کی شہادت ودیگر کی زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی روڈ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے، صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان کا مذید کہنا تھا کہ بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ڈبل شاہراہوں کو بنانے میں ہم نے بھر پور کردار ادا کیا کراچی سے چمن تک اور کچلاک سے ڑوب تک شاہراہوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پیسے ریلیز کردئیے، ہمارا مقصد تھا کہ ہم جلد سے جلد ان قومی شاہراہوں کو مکمل کرکے بلوچستانیوں کو حادثات کی وجہ سے مذید جنازے اٹھانا نہ پڑے، ایسے قومی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہئے بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر کام کرنے والے متعلقہ اداروں کو سفر آسان بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے تجاوزات کا خاتمہ کرکے اور شاہراہوں کی وقتاً فوقتاً فیلنگ جاری رکھنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے