کیسکو نے ہوشاب اور پنجگور کے درمیانی علاقے میں متاثرہ 132kv ٹاورکی تنصیب کا کام مکمل کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہوشاب اورپنجگْور کے درمیان 132kvٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاور کی تنصیب کا کام مکمل کر کے پنجگور گرڈ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) کی ٹیم نے جمعہ کے روز نئے 132kvٹاور کی تنصیب کا کام شروع کر کے شام تک مکمل کر لیا جسکے بعد اب اس ٹرانسمیشن لائن سے پنجگور گرڈ اسٹیشن کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہوشاب اور پنجگور کے درمیان 132کے وی کا ایک ٹاور گر گیا تھا جسکے پنجگور گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ترجمان نے ہوشاب اور پنجگْور کے درمیان ٹاور گرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر پنجگور کے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے تعاون پر اْنکا شکریہ بھی ادا کیا۔