ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ادا، عمران اسماعیل، فاروق ستار ودیگر کی شرکت
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد عامر لیاقت حسین کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، علی عزیز جی جی، خرم شیر زمان اور شہزاد قریشی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
ادا کار فیصل قریشی، ممتاز سماجی شخصیت رمضان چھیپا بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔