پنجگور،سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی ورکر بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی ورکر بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے روتک کلگ ایراپ تسپ گر چہدگی صاحب کہن سے سیاسی وسماجی شخصیات واجہ چچا علی جان نے اپنے ایک سو ساتھیوں کے ہمراہ جبکہ واجہ پھلین بلوچ اپنے ایک سو پچاس ساتھیوں سمیت شفیع محمد اپنے پچاس عزیز واقارب کے ہمراہ حاجی فضل کریم ایراپ والے اپنے پچاس عزیز واقارب سمیت حاجی مہیم بلوچ و حاجی عظیم اپنے عزیز واقارب کے ساتھ تسپ کے واجہ عبدالحکیم بلوچ اپنے عزیز واقارب کہدہ احمد ولد فقیر محمد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مول جان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی بی این پی مینگل جمعیت اور تحریک انصاف سے مستعفی ہوگئے انہوں نے معروف شخصیت میر ھیبتان زہروزئی کی رہائش گاہ میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثاراحمد بلوچ مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر شکیل احمد قمبرانی، محمد زمان بلوچ،میر سلیمان سدوزئی میر ھیبتان زہروزئی نسیم بلوچ وزیرستار حاجی غلام جان کی موجودگی میں بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثاراحمد بلوچ نے کہا کہ نئے دوستوں کو بی این پی عوامی میں ویلکم کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دوستوں نے بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرکے پارٹی پالیسیوں اور، ترقیاتی ویڑن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا، کہ بی این پی عوامی نے اجتماعی کاموں کو فوکس کیا ہے یونیورسٹی زرعی کالج بی آر سی کالج کی منظوری ہو یا دوسرے ترقیاتی کام ہوں سب ایک ویڑنری سوچ کی عکاس ہیں جو علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے انہوں نے کہا کہ سولر بور اور دیگر مراعات بھی ہمارے لوگوں کی ضروریات ہیں اور لوگوں کا حق بھی انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے پروگرام پر پنجگور کے متفق ہیں ماضی میں جو پارٹی اقتدار میں تھا اس کی کارکردگی سے سب واقف ہیں وہ کوئی بھی اجتماعی اسکیم نہیں لاسکے جس سے عوام کو وقتی فائدہ پہنچتا انہوں نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ نے جو کام کیئے ہیں وہ گراونڈ پر موجود ہیں بلدیاتی الیکشن میں بی این پی عوامی کی فتح بھی میر اسداللہ بلوچ کی ویڑنری سوچ کی مرہون منت ہے بی این پی عوامی کے رہنماوں نے کہا کہ بی این پی عوامی غریبوں کی پارٹی ہے یہاں آنے والے کو کوئی پشمانی نہیں ہوگا جنرل الیکشن میں بھی مخالفین سے کارکردگی کی بنیاد پرمقابلہ کریں گے انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے