وفاقی بجٹ میں مجموعی طور پر عوام کو ہر شعبے میں چھوٹ دی گئی،سردار اسرار ترین

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2022 23 کو بزنس کمیونٹی سرکاری ملازمین زرعی شعبے اور عوام کیلئے اچھا اور بہترین بجٹ سمجھتا ہوں بجٹ میں مجموعی طور پر عوام کو ہر شعبے میں چھوٹ دی گئی زراعت کے شعبے کی ترقی و فروغ کیلئے بجٹ میں کئی مراعات اور سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا گیا جس سے وہ موجودہ مہنگائی کا کسی حد تک مقابلہ کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے عوام نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانی دی ہے اب سرمایہ دار اور جاگیردار طبقے پر بوجھ ڈالا گیا انھیں قربانی ملک اور قوم کیلئے دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ خسارے کا بجٹ ہے لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کا معاشی پہیہ چلتا رہے ہمیں خوشی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے بچ گیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کنگال اور تباہ کر دیا تھا ہم نے ملک کو ایک ایسے وقت میں سھنبالا کہ ہماری معشیت ڈوب رہی تھی حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلے کرکے ملک کو معاشی تباہی سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے اسکے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ میں دو ہزار بائیس اور تیئس کے عوامی بجٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے اراکین اسمبلی اور سینٹ سے امید ظاہر کی کہ وہ جلد مقررہ وقت میں بجٹ کی حتمی منظوری دیدینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے