صوبائی حکومت صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دور دراز علاقوں میں عوام کی صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ہسپتالوں میں غریب مریضوں کی علاج و معالجے اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبے کے 100 بنیادی مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس اور 30 بنیادی مراکز صحت کو ایچ آر سی پلس کے درجہ دے دیا ہے اور صحت کے شعبے کے بند ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کرکے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت سے متعلق سہولیات ادویات اور ایمرجنسی کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات بہم مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے،ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعیناتی اور موجودگی کو ہرصورت یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے سے متعلق مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ادویات،گاڈیوں اور طبی آلات کی فراہمی سے صحت سے متعلق مسائل میں کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی اوردیگر سہولیات فراہم کرنے سے صحت اور علاج معالجے سے متعلق لوگوں کو اپنے اضلاع میں سہولیات میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت صوبائی حکومت کا اولین ترجیحات میں شامل ہے اوردکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور  عوامی مفاد میں ایسی پالیسیاں اور فیصلے کیے جائیں گے جن سے عوام کے معیار زندگی بہتر اور ان کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے