منشیات ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، ملک بھر میں منشیات کے خاتمے اور اس ناسور کو نوجوان نسل سے دور رکھنے کے لئے محکمہ انسداد منشیات بھرپور کارروائی عمل میں لارہی ہے۔ علماء اہلسنت نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ وجماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے بانی وامیر الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت الصالحین بلوچستان کے امیر الحاج صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات قادری، صاحبزادہ پیر اسامہ سلطان بھی موجود تھے قبل ازین ملاقات میں ملک بھر سمیت تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی منشات کی روک تھام کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی پیر الحاج صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے جماعت اہل سنت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان قادری سے امید کی کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے رول پلے کرتے ہوئے جمعہ کے خطابات میں منشیات کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں اور منفی اثرات کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کریں گے نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لئے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتیں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے محکمہ انسداد منشیات ملک بھر میں اس ناسور کے خاتمہ کے لئے عمل قدم اٹھا رہی ہیں منشیات کے استعمال سے جہاں ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اسکولوں کالجز یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے تاکہ ہمارا مستقبل منشیات سے پاک ہو ا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے