سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، اہل خانہ کی دعا کی اپیل

دبئی(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی طبعیت ناساز ہو گئی،اہلخانہ کی طرف سے دعاکی اپیل کی گئی ہے۔سابق صدر پرویزمشرف گزشتہ 3ہفتوں سے دبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصہ سے دبئی میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے