ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس کے ندیم اسلم چودھری نے گوادر کا دورہ
گوادر(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے خصوصی ہدایت پرایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس کے ندیم اسلم چودھری نے گوادر کا دورہ کیا انہوں نے سی پیک منصوبوں سمیت دیگر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبے کلیدی اہمیت دیتی ہے ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ان اخیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سی پیک منصوبوں سمیت ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی منصوبوں پر جائزہ اور معائینہ سمیت اس سلسلے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا پرانا اور آزمودہ دوست ھے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے اس پر عمل درآمد اور بلوچستان اور خاص طور سے گوادر کے عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کی ہر صورت پقنی بنایا جائے گا ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس کے ندیم اسلم چودھری کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے انہیں ادارہ کے زیر نگرانی جاری منصوبوں جن میں گوادر اولڈ ٹاؤن کی تعمیر و مرمت،سوڈڈیم،وٹر بکس سمیت دیگر مختلف منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم آفس کیایڈیشنل سیکریٹری نے پاک چائنا فرینڈ شپ اھستپال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں چینی احکام سمیت چئیرمن گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈاٹریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے بھی شرکت کی اجلاس میں پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہبار شریف کے خصوصی ہدایت پرحال ہی میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری ندیم اسلم چودھری سی پیک اور گوادر مختلف اداروں کے تحت جاری اسکیموں کے جائزہ لیکر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو وقتا فوقتاً رپورٹ کریگا تاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی گوادر کی تیز رفتار ترقی پر خصوصی توجہ دیکر یہاں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔