ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوامرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے کہاکہ مرحوم سینئر سیاستدان مذہبی سکالر اور معروف ٹی وی اینکر بھی تھے۔انہوں نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی ک ہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔