چین میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

بیجنگ(ڈیلی گرین گوادر)بیجنگ چین میں فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں چینی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

طیارے میں موجود پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارے کے دونوں پائلٹوں اور زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے