وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معائنہ ٹیم کا مختلف سرکاری اداروں کا دورہ
قلات(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معائنہ ٹیم کا مختلف سرکاری اداروں کا دورہ وزیراعلیٰ کا سرکاری اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے اور گراس روٹ لیول پر عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لئے اہم اقدام ٹیم کی جانب سے سرکاری محکوموں کار کردہ گی کا جائزہ لیا گیا اور انہیں کے بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں ۔تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تشکیل دی گئی۔ معائنہ کمیٹی قلات پہنچ گئی اور تمام سرکاری ادرو ں کی کارکردہ گی کا جائزہ لیا اور سرکاری محکموں کی کارکردہ گی بڑھانے کے مختلف تجاویز بھی پیش کئے کمیٹی کی قیادت رکن ایم آئی ٹی اکبر علی خان ایدیشنل ممبر عبدالغفار اور ایڈیشنل ممبر راز محمد کررہے تھے خصوصی کمیٹی نے ڈی ایچ کیو قلات محکمہ تعلیم پی ایچ ای ایریگیشن سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکموں کا دورہ کر کے ان کی کار کر دہ گی کا جائزہ لیا ۔