وزیراعلیٰ بلوچستان کا آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر سے آبادی کو بچانے والے ڈرائیور کیلیے انعام کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان نے آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے کر جانے والے ڈرائیور کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر ڈرائیور نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں آئل ٹینکر میںاچانک آگ بھڑک اٹھی جسے ڈرائیور نے حاضر دماغی سے آبادی سے تقریباً 2،3 کلومیٹر دور روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے