مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے، جام کمال خان

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے،صرف احتجاج نہیں بلکہ ایک منظم لائحہ عمل کے تحت ضلع کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے پر صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے گا، لسبیلہ کے عوام کی خواہشات کے خلاف برسر پیکار قوتوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے مخالفین کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم جیسا بیوقوفانہ فیصلہ چنگاری کو ہوا دینے کے مترادف ہوگا۔جمعرات کو جام کمال خان عالیانی کی جانب سے ضلع لسبیلہ کی تقسیم کرنے کے فیصلے پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلہ،حب دریجی کے تمام یونین کونسلز کے لوگ ایک ترتیب بنائیں علاقے کے عہدیداران تمام تحصیلوں میں اجلاس منعقد کرکے مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے،انہوں نے کہا ہے کہ صرف احتجاج نہیں بلکہ ایک منظم لائحہ عمل کے تحت ضلع کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے پر صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے گا لسبیلہ کی عوام کی خواہشات کے خلاف برسر پیکار قوتوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے مخالفین کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم جیسا بیوقوفانہ فیصلہ چنگاری کو ہوا دینے کے برابر ہوگا۔جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ کے لوگ کئی دہائیوں سے آپس میں شیر و شکر کی طرح رہ رہے ہیں اور ان کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں لیکن کچھ عناصر ان کو تقسیم کرکے اپنی خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں۔ لیکن لسبیلہ کی اکثریت حب کو ضلع بنانے کے حق میں نہیں ہے۔حب،دریجی،وندر، اوتھل،بیلہ،لاکھڑا، کنراج ایک گلدستے کی مانند ہیں وہ نہیں چاہیں گے کہ یہ گلدستہ ٹوٹ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے