قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والی بچی زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں کی با زی ہار گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والی بچی زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں کی با زی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے علا قے اخترزئی ادولہ کے مقام پر لورالائی سے ژوب جا نے والی وین تیز رفتاری کے باعث مو ڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گر ی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22مسافر جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو ئی تھی جسے فوری طوپرطبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جان کی بازی ہا ر گئی، واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے