دس سالوں سے معاوضوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، سینئراینکرز

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی وی بولان کے سینئر اینکرز نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے ان کے معاوضوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،مختلف موضوعات پر پروگرام کرکے ٹی وی اسکرین کو زندہ رکھا ہے مگر انتظامیہ کو ہماری مشکلات کا کوئی ادراک نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ریجنل زبانوں میں نشر ہونے والے پروگرامز نہ پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں مقیم لوگ شوق سے دیکھتے ہیں مگر پھر بھی اس میں مزید بہتری لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، یہ ہی نہیں من پسند افراد کو پروگرامز دے کر انہیں پیسے دئیے جاتے ہیں جبکہ سینئر اینکرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سینئر سیاستدان اور آفیسران جو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے مگر انہیں کوئی پیسے نہیں دئیے جاتے عرصہ دراز سے مہمانوں کے پیسے بھی روک دیئے گئے ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے،اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،پی ٹی وی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ماہانہ چیک بروقت ادا کرکے مہنگائی کے مطابق معاوضے بڑھائے جائیں بصورت دیگر بہت جلد پریس کانفرنس کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جمہوری احتجاج کر کے عدلیہ سے بھی رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے