خضدار شہر میں قیام امن کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،ایس ایس پی خضدار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین نے کہاہے کہ خضدار شہر میں قیامِ امن کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو پولیس کی گرفت میں لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے اور وہ کسی صورت میں بھی پولیس سے بچ کر نہیں جاسکتے خضدا رشہر اور گردو نواح میں پولیس کی گشت بڑھادی گئی ہے پولیس کے جوان شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت سڑکوں پر ہوتے ہیں بازار و گلی محلوں میں گشت کرتے رہتے ہیں خضدار سٹی میں مذید دو پولیس تھانوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جن میں ایک خواتین پولیس اسٹیشن بھی ہے جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں پولیس اسٹیشنز کی تعداد دو سے بڑھ چار ہوجائے گی جس سے پولیس کا کام مذید آسان ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین کا کہنا تھاکہ خضدا رپولیس لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے درمیان اچھاکمبنیشن ہے مل کر شہر میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل بھی خضدار پولیس نے جانفشانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کئی ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے اور مذید جرائم پیشہ افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں گرفتار کیا جارہاہے گوکہ خضدار میں پولیس کی نفری کم ہے اس کے باوجود پولیس تھانے اور ان میں موجود اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہارہے ہیں ایس ایس پی سید جاوید اقبال غرشین کا کہنا تھاکہ خضدار میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر ہم نے مشترکہ حکمت عملی تیار کرکے شہر کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک رکھا اور عوام نے آسانی کے ساتھ خوشیوں کے دن گزارے۔اب آئندہ بھی اسی طرح کی حکمت عملی تیار کرکے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ شہری خضدار پولیس سے رابطے میں رہیں جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بروقت پولیس کو اطلاع کردیں ان کا کہنا تھاکہ خضدار شہر اور قومی شاہراہ پر پولیس کی گشت بڑھادی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس تیار اور چاک و چوبند ہے۔ایس ایس پی خضدار پولیس سید جاوید اقبال غرشین کا کہنا تھاکہ خضدار میں مذید دو پولیس اسٹیشن بننے سے پولیس کے کام میں آسانی ہوگی اور شہر کا بہتر انداز میں احاطہ کیا جاسکے گا ان پولیس اسٹیشنز میں سے ایک خواتین پولیس اسٹیشن ہے جس میں خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے اور روزنامچہ لکھنے وپرچہ کاٹ سکیں گے اور خواتین اپنے مسائل خواتین پولیس اہلکاروں کو بہتر انداز میں بیان کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے