جامعات کے درمیان ربط علمی اورمعاشراتی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، احمد فاروق بازئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی نے کہا ہے کہ جامعات کے درمیان ربط علمی اورمعاشرتی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے تحقیق اورعوامی خدمات پر جدید منصوبہ جات کے حصول کیلئے جامعات کے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دیر پا فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ترقی کے حصول کے لئے تعلیم،تحقیق اور تدریسی اداروں میں مشترکہ لائحہ عمل ضروی ہے تعلیمی و تحقیقی شعبوں پر صَرف کیے جانے والے وسائل مستقبل میں کہیں سو گنا فوائد کی ضرورت میں معاشرے کو دستیاب ہونگے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیNUST کے ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل انجینئر جاوید محمود بخاری کے اپنی جامہ کے وفد کے ہمراہ دورہ بیوٹمز کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیNUSTکے مابین طویل المدتی باہمی اشترک کے منصوبہ جات کے یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے،وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں پر توجہ اور تعلیم و روزگار میں ان کیلئے مواقع پیدا کرنے ہوں گے تاکہ ہمارا نوجوان قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے بیوٹمز روز اول سے اس پالیسی پر کاربند ہے کہ صوبہ اور ملک بھر میں تعلیمی و تحقیقی اداروں اور جامعات کے مابین جامع حکمت عملی پر عمل کر کے ملک کے تعلیمی نظام اور علمی معاشرے کو فروغ دیا جائے اس کے ساتھ تعلیمی روابط،بین الاقوامی جامعات کے ساتھ باہمی منصوبے حکومت بلوچستان اور اداروں کو تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بہتری بیوٹمز کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے بیوٹمز کے فارغ التحصیل گریجویٹ بہترین ملازمتیں اور خودکار کاروبار کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو مدد مل رہی ہے، اس موقع پر ڈائریکٹرNUST لیفٹیننٹ جنرل انجینئر جاوید محمود بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزوائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی سربراہی میں بلوچستان میں تعلیمی ماحول برقرار رکھنے اور اس کی نشوونما میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے یہ NUSTیونیورسٹی کے لئے باعث فخر ہے کہ ہم بیوٹمز کے ہمراہ بلوچستان میں علمی رجحانات بڑھانے میں مل کر کا م کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوٹمز کی جدید سہولیات اور معیار دنیا کی بہترین جامعات سے کسی طور کم نہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں بیوٹمز آنے کا موقع ملا یہ جامعہ بلوچستان کے تابناک مستقبل کی غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ہر جامعہ اور ادارے کو درپیش ہے مگر بیوٹمز وہ بہترین مثال ہے کہ جہا محدود وسائل کے باجود حیران کن سہولیات اور تعلیمی معیار دستیاب ہے جوکہ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی اور ان کہ ٹیم کی محنت اور دلجوئی کا ثمر ہے۔بعد ازیں وائس بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ر یکٹرNUST لیفٹیننٹ جنرل انجینئر جاوید محمود بخاری کو دورہ بیوٹمز پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے