بھارتی حکومت کے معافی مانگنے تک مسلمانوں کوجدوجہد جاری رکھنا چاہیے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اسلامی ممالک یکجہتی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں۔ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے دنیا بھر سے مسلمان احتجا ج کریں گے تو بھارتی رہنماؤں کو حوش آجائیگابی جے پی کے ترجمانوں کی گستاخی پرسزااور بھارتی حکومت کے معافی مانگنے تک مسلمانوں کو جدوجہد جاری رکھنا چاہیے۔حکومت پاکستان بی جے پی کی ترجمانوں کی نبیؐ کی شان میں گستاخی پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔ بھارت کی ناقابل برداشت حرکت پر حکمرانوں کا نرم موقف 22کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے۔ محض پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں۔اگراسلامی دنیاکے حکمرانوں نے امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے احتجاج ریکارڈنہیں کروایا تو خدانخواستہ یہ سازشیں،یہ گستاخی یہودوہنودجاری رکھیں گے۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کی طرف سے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کے مسئلے پر ہندوستان کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں اور گستاخان کو سزااورنئی دہلی کی جانب سے اس حرکت پر معافی مانگنے تک یہ بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور خصوصی اجلاس بلائے۔ بھارت کی ناقابل برداشت حرکت پر پاکستانی حکمرانوں کا نرم موقف 22کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے۔ محض پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ بھارت کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔ امت مسلمہ کا ہر فرد حضورؐ کی حرمت کی نگہبانی کے لیے اپنی جان، مال سمیت ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے