14جون کومرکزی کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کا چناوعمل میں لایا جائے گا، منظورکاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاہے کہ 14جون کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس 14جون کو طلب کیا جائے گا جس میں مرکزی عہدیداروں کا چناو کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ 13جون کو بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے صوبے کے مختلف علاقوں سے کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں 13جون کو ایک گرینڈشمولیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے