بلوچستان میں زیادہ ترلوگوں کازریعہ معاش زمینداری سے وابستہ ہے ، میرضیا لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کھاد، چینی اور آٹے کی بین اضلاع برآمد اور درآمد پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اور زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس فیصلے کسان برادری نے حکومت کا شکریہ ادا کیا جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کھاد، چینی اور آٹے کی بین اضلاع برآمد اور درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت کردی اس حوالے سے مشیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو سے گزشتہ روز کسان اور زمینداروں کی وفود کی ملاقاتیں بھی ہوئی جس میں صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پابندی ختم کرنے کی ہدایت پر کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی زمینداروں کا کہنا ہے کہ بین اضلاع اور بین الصوبائی کھاد،چینی اور آٹے پر پابندی سے معاشی مشکلات کا سامنا تھا،مشیر داخلہ میرضیا لانگوکی کاوشوں سے پابندی ختم کی جارہی ہے میرضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زیادہ تر لوگوں کازریعہ معاش کسان اورزمینداری سے وابستہ ہے کھاد،چینی اور آٹے ہر پابندی ختم کرنے کا مقصدکسانوں اور زمینداروں کو ریلیف دینا ہے جو حکومت اپنی ذمے داری بھی سمجھتی ہے مشیر داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر کھاد،آٹا،چینی اور گندم پرعائد پابندی سے متعلق اجلاس ایڈیشل سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی کے زیر صدرات ہوا اجلاس میں محکموں کے حکام،ضلعی انتظامیہ،کسان اور زمینداروں کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں کھاد،چینی،آٹا اور گندم پر بین اضلاع پابندی سے متعلق تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں آٹا،چینی اور کھاد پر عائد پابندی ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے آئندہ آٹا،چینی اور کھاد پر بین اضلاع برآمد اور درآمد نہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گندم کی درآمد اور برآمد پالیسی کی مطابق ہی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے