کوئٹہ ، 12 سالہ بچے سے بدفعلی کے دوملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جناب محمد داﺅد خان نا صر نے 12سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر سات سات سال قید اور ڈیڑھ ڈیڑھ لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہےں۔ استغاثہ کے مطا بق ملزمان نصیر احمد اور آ صف نے 9جون 2020ءکو پو لیس تھا نہ صدر کو ئٹہ کی حدود میں 12سالہ بچے (اس ) کے ساتھ بد فعلی کا ارتکاب کیا تھا جنہیں ایگل سکواڈ اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر دھرلیا تھا ملزمان کے خلا ف بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا گزشتہ روزمذکو رہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزمان نصیر احمد اور آصف کو بچے12سالہ کے ساتھ بدفعلی کر نے کا جرم ثابت ہو نے پر 7/7سال قید اور ڈیڑھ ڈیڑھ لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جر ما نہ کی صورت میں ملزمان کو مزید ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید بھگتنا ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے