کوئٹہ، پی ڈبلیو ڈی یونین کی مہنگائی اور ملازمین کو درپیش مسائل کیخلاف احتجاجی ریلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے، بے لگام مہنگائی کے باعث ملازمین و مزدوروں غریب عوام کی بڑھتی مشکلات، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (بی اینڈ آر)میں بھر تیوں سے قبل پروموشن کا حق تسلیم نہ کرنے اور محکمہ میں پرموشن کمیٹی کا اجلاس 6سال سے نہ ہونے اور دیگر مزدور مسائل کے حل کیلئے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدرقاسم خان سینئر رہنما عابد بٹ،محمد الیاس یوسفزئی، حاجی محمد مسلم کی قیادت میں چیف انجینئرز کمپلیکس چمن پھاٹک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ احتجاجی جلوس میں میں مزدوروں و ملازمین نے مہنگائی بیروز گاری پرموشن کے بغیر براہ راست بھرتیوں اور سینئر ملازمین و درجہ چہارم مزدوروں کی پرموشن میں ٹال مٹول کی پالیسیوں و حربوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ جائز مطالبات تسلیم کرکے سینئر ملازمین کو پرموشندی جائے۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں میں نئی بھرتیوں کیلئے سلیکشن کمیٹی اور سینئر ملازمین کی پرموشن کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اپنے اور سیاسی مفادات کیلئے نئی بھرتیوں بارے بنائی گئی کمیٹی ایک ہفتے بعد ختم کر دی گئی مگر پرموشن کمیٹی کو نہ ختم کیا گیا نہ چھ سال میں اس کمیٹی نے ایک ملازم کو پرموشن کی سفارش کی جبکہ اندرون خانہ چمک دک پر بلاجواز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئر و حقدار ملازمین پر موشن کے انتظار میں ریٹائرڈ ہوگئے مگر انھیں انصاف نہیں ملا۔ ان جاری نا انصافیوں کیخلاف وزیر اعلی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر حکام کو تحریری آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازم دشمن پرموشن کمیٹی ختم کی جائے اور محکمہ میں پرموشن کا اختیار محکمہ کے افسران کو دیا جائے۔ قاسم خان اور عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان بر پا ہوچکا ہے جس سے براہ راست غریب ملازم محنت کش طبقہ متاثر ہورہا ہے دال سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پر مجبور ہو گئے ہیں ایسی صورتحال پہلے نہیں تھی مراعات یافتہ طبقہ اور حکمران ملک لوٹ کر کھا گئے اب نتائج غریب عوام اور ملازمین کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے تھوس اقدامات اٹھائے۔ ورنہ ملازمین اور غریب عوام ان نا انصافیوں کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔