عوامی منصوبوں کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، سلیم کھوسہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان آج مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، عوامی نوعیت کے منصوبوں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا کر صوبے کو تاریکیوں میں دھکیلا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہم ان پالسیوں کیخلاف آواز بلند کر سکیں جس کے تحت بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی سازش رچی جارہی ہو یہی وجہ تھی کہ ہم نے ان ناروا رویوں کیخلاف اسمبلی فلور پر نعرہ حق بلند کیا اور عوام دشمن اقدامات کا تدارک کرنے کے لئے تحریک عدم اعتماد پیش کی، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اپنے ذہن میں اس تصور کو جگہ نہ دے سکے کہ یہاں عوام کے حق کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نہ تو پہلے کبھی مصلحت کا شکار ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے