شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کی عدالتِ عالیہ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 جون کو اپیل پر سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ نومبر 2021 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت انرولمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کیا گیا تھا۔