سیاست کا بنیادی مقصد عوامی خدمت ہے،سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجوں کے دائمی حل کے لئے متفقہ قومی ایجنڈہ مرتب کرناانتہائی ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام تر سیاسی قیادت کا یہ فرض ہے کہ وہ ااپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر غیرسیاسی قیادت اورریاستی اداروں کو باہمی اعتماد میں لیتے ہوئے ایسا قابل عمل قومی ایجنڈا ترتیب دیں جو ملک وعوام کو درپیش تمام مسائل کا احاطہ کرے آج ملک کو درپیش بحرانی صورت حال کی حساسیت کے مطابق ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ملک کی موجودہ بحرانی صورت حال کسی ایک جماعت صوبے یا ریاستی ادارے کامعاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی واستحکام اور عوام کی فلاح و بہبودکا ہے،سیدحسنین ہاشمی نے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد عوامی خدمت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اسی بنیادی مقصد کے حصول کو اپنانصب العین بنانا چاہئے اور سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ سیاسی سوچ کو فروغ دیں۔بحیثیت قوم ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں اگر سیاسی قوتیں تصادم اور کشیدگی کے راستے پرگامزن رہیں یا ان کے مابین اقتدار کی رسہ کشی جاری رہی تو موجودہ جاری سیاسی و معاشی بحران ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے