ترقیاتی منصوبوں کے معیار سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام زون کے چیف انجینئر روڈز/ بلڈنگز اور سپریٹنڈٹ انجینئرز روڈز/ بلڈنگز کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام۔2021۔ 22 میں شامل منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تاخیری حربے بھی قابل قبول نہیں کی جائے گی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیں تاکہ متعلقہ منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے تمام منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی۔دریں اثناء سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیو پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیکرٹری مواصلات نے روڈ کا تفصیلی معائنہ کرنے اور انکوئری رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے انکوائری کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوے کہا کہ ترقیاتی منصوبے چاہے روڈز ہوں یا بلڈنگز انکی تعمیر کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی انجینئرز اور آفیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوے کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں جو بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے