بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مراحل کی سست روی سے مسائل و مشکلات جنم لے رہے ہیں، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کھاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مراحل کی سست روی سے مسائل و مشکلات جنم لے رہے ہیں الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں موجود کمزوریوں کو دور کریں دوسرے اور تیسرے مراحل کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی اور ضلعی رہنماوں کے مرکزی سکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھا۔ اجلاس میں کوئٹہ سے متعلق تنظیمی اور سیاسی فیصلے بھی کئے گئے انھوں نے کھاکہ بلوچستان بھر میں ووٹر لسٹوں کی درستگی کا کام شروع ہوچکا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ کام اساتذہ کے سپرد کردیا گیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کافی مشکلات کا سامنا رہا اس لیے تمام علاقائی رہنماوں اور پارٹی کے ذمہ داروں کا فرض ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں کی درستگی کے اس عمل میں برائے راست اپنا کردار ادا کریں ووٹر لسٹوں اور پولنگ اسٹیشنز کو درست کریں۔ الیکشن کمیشن کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول فورا جاری کریں انھوں نے کھاکہ ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے نء وفاقی حکومت حالات پر قابو کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہا ہے انھوں نے کھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب سیاسی تحریک کے بجائے حکومتی الائنس بن چکا ہے انھوں نے کھاکہ ملک میں ریاستی مداخلت سے پاک شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اتحاد میں شامل تھے پی ڈی ایم نے وقت سے پہلے اقتدار قبول نہیں کرنا چاہیے تھا انتخابی اصلاحات کے فورا بعد انتخابات کی جانب جانا ہوگا۔ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نیاز بلوچ، آغا گل، یونس بلوچ، حاجی عبدالصمد رند، علی احمد لانگو، ریاض زہری، سعد بلوچ، قیوم سجن، نعیم بنگلزئی، ملک منظور شاہوانی، نصراللہ شاہوانی، خدائے رحیم، عبیداللہ لاشاری، ٹکری صدام لانگو، سعید سمالانی، غفار قمبرانی اور رحمت اللہ محمد حسنی نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے