آئندہ مالی سال کا بجٹ بہت سخت ہو گا،فیصل سبزواری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ بہت سخت ہو گا۔میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا لیوی، ٹیکس لینے والی ہر حکومت کو پٹرول سستا کرنا چاہیے۔ ترقیاتی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے درست بات کی کہ گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ ورلڈ بینک اور دیگر پارٹنرز کے شکر گزار ہیں جو بلو اکنامی کیلئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

وزارت بحری امور بلو اکنامی کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے۔ بلو اکنامی سے جڑے غریبوں کے لیے ہمیں کام کرنا ہو گا۔ گوادر میں 2 ہزار غریب مچھیروں کو شکار کے لیے موٹر دی گئی ہیں۔ ہماری بلو اکنامی اس وقت چھوٹی ہے ہمیں اس کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ٹیکسٹائل سے ہٹ کر آئی ٹی اور بلو اکنامی پر توجہ دینی ہو گی۔ ہمیں سیمینار سے بڑھ کر عملی طور پر اقدامات کرنے ہونگے۔ ہم سندھ حکومت کے ساتھ بہت سے منصوبوں پر بات کر رہے ہیں ۔ کے پی ٹی کے سندھ حکومت سے معاملات ہیں ان کا حل تلاش کر رہے ہیں ۔

فیصل سبزواری بولے میں اس شہر کا ہوں۔ سمندر اور معیشت اور اپنی استطاعت کے مطابق سب کچھ بہتر کرنے کا خواہاں ہوں۔ دو ہزار مچھیروں کو دو دو لاکھ مالیت کی مدد دیں گے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کریں۔ ہماری ورلڈ بینک کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، سمندری زندگی کو بہتر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے