انجینئرعبدالکریم جمالی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو تعینات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی (پاورڈویژن) حکومت پاکستا ن نے انجینئرعبدالکریم جمالی کوچیف ایگزیکٹو آفیسرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) تعینات کردیا جنھوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔08جون 2022کو کیسکوکی سربراہی سنبھالنے سے قبل انجینئرعبدالکریم جمالی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)میں چیف انجینئر (ٹیکنکل) کے عہدے پر فائزتھے۔ انجینئرعبدالکریم جمالی نے پاکستان واٹراینڈپاورڈیولپمنٹ اتھاٹی ( واپڈا )میں بطور انجینئراپنے کیرئیر کے سفر کا آغاز کیا۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران وہ ملک کی دیگرتقسیم کار کمپنیوں میں بھی مختلف عہدوں پراپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انجینئرمحمدعارف کیسکومیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکے عہدے پرتعینات تھے جوماہ اپریل میں اپنی مدمت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہوگئے تھے جس کے بعد عالم زیب خان سینئر جوائنٹ سیکریٹری برائے وزارت توانائی(پاورڈویژن) کو کیسکوکے سربراہ کااضافی چارج دیاگیا تھا بعد ازاں 7جون 2022کو وزارت توانائی (پاورڈویژن) نے انجینئر عبدالکریم جمالی کو چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوتعینات کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے