آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آئی ایس پی آرنے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید کر دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض پراپیگنڈا ہیں۔ شوکت ترین اپنے بیان کے حوالے سے خود بھی تردید کرچکے ہیں۔ ادارے اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف سفید جھوٹ قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ ادارے کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے۔ ادارہ پراپیگنڈا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے