کردگاپ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)کردگاپ کے علاقے مل گرگنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کردگاپ کے علاقے مل گرگینہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالمنان سرپرہ ساکن مل گرگینہ نامی ایک شخص کو قتل کردیاموقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ مہینوں کردگاپ میں دو معصوم بچوں کی قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ایک ملزم مقتول کا بیٹا بتایا جارہا ہے،مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے