وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائم مقام گورنر وسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر جان محمد جمالی سے ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر وسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر جان محمد جمالی سے صوبائی اسمبلی سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور بی اے پی کے صوبائی وزراء بھی موجود تھے قائم مقام گورنر وسپیکر اور سینئر صوبائی وزیر نے حب، کاریزات اور اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام سے دور دراز علاقوں کے انتظامی مسائل بہتر انداز سے حل ہو سکیں گے اور عوام کو سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبے کے عوام کو آسانیاں فراہم کرتے ہوئے انہیں سہولیات دینی ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں سخت فیصلے لینے پڑتے ہیں اور حکومت نئے بننے والے اضلاع میں بھی بہترین انتظامی انفراسٹرکچر تعمیر کریگی تاکہ مقامی لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دیگر اضلاع میں جانا نہ پڑے۔