ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، مولانا عبدالواسع

پشین(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک کو عمران خان نے ملک کو بدترین معاشی تباہی سے دو چار کیا، موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کے خاتمے اور معاشی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم اور اس میں کمی لانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہیں، حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا جماعت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے علاقے کلی ملیزئی میں حاجی شوکت علی ترین کی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام تحصیل پشین کے زیراہتمام حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نومنتخب کونسلروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطاوالرحمان، مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مفتی روزی خان، ضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی، صوبائی اسمبلی کے آراکین حاجی اصغرخان ترین، عبدالواحد صدیقی، سید عزیز اللہ آغا، تحصیل امیر مفتی محمد جمیل، حافظ محمدشاہد۔ مولوی محمدسلیم شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارلیمنٹ اور اسمبلی کے فلور پر اپنے عوام کے حقوق پر بھر پور آواز اٹھائی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اقتدار ہماری اخری منزل نہیں ہے بلکہ ہم ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اور ملک میں ائین کا دفاع قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اچھا ہے کہ میں خود کشی کرلوں لیکن جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت 2018 میں جارہی تھی تو ہم آئی ایم آئی کے 20 ہزار ارب ڈالر کے مقروض تھے لیکن عمران خان نے اپنے چار سال دور حکومت میں ائی ایم سے قرض لیتے ہوئے اسے پچاس ہزار ارب ڈالر تک پہچا کر ملک کو تباہی سے دو چار کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ ہوا تو انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میری حکومت کو اسٹیلبشمنٹ نے ختم کیا جب اسکی حقیقت بھی سامنے آئی تو اب ایک نیا ڈرامہ رچایا کہ میری جان کو سخت خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر ڈرامے دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے اور قوم کو گمراہ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں عام الیکشن صاف وشفاف کرانے کیلئے حکومت تیار ہے لیکن ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی کہا تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہیں جائینگے اب بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو خود مختیار اور تمام وسائل فراہم کیئے جائیں اور انتخابی اصلاحات کے تحت نئے انتخابات کیلئے عوام کے پاس جائیں۔ مولانا عبدالواسیع نے کہا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے 29 مئی کو بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان بھر سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرلی ہے۔ جماعت کے کارکنوں اورزمہ داران کے انتھک محنت اور بہترین منصوبہ بندی کی بدولت جماعت کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نچلی سطح پر بیحد پزیرائی ملی ہے اس پزیرائی کو قائم رکھنے کیلئے عوامی مسائل کاحل اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے قائم اعتماد کو ہرگز ضائع نہیں کرینگے بلکہ عوامی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی اور خدمات کرنے ہونگے۔ جمعیت علماء اسلام کے سنیٹر و صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا عطاالرحمان نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے، اس نظام حکومت کونچلی سطح پر حمکرانی کا ایک اہم ڈھانچہ تصورکیاجاتایے جومقامی سطح پر سرکاری امور کوسرانجام دیتے ہیں جبکہ عوام میں انتظامی حوالے سے عمومی تاثر یہ ہے کہ مقامی حکومت کو نیم سرکاری ادارہ سمجھاجاتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلدیات کی تاریخ کو دیکھاجائے تو مختلف ادوار میں کئے گئے ادوار کی تجربات کی روشنی اور روزمرہ کی ضروریات کوپورا کرنیکیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے پاس مقامی بورڈ۔ بلدیاتی ادارے۔ ضلعی کونسلیں، لوکل کونسلز لوکل گورنمنٹ کیادارے ہیں جو عوامی فلاح وبہبودکیلئے ہردرجہ اپنے طور پر خدمت کے مخصوص کام اور زمہ داریوں کامالک ہوتاہے تاہم عام طورپر اضلاع کی زمہ داریاں ہرصوبے میں یکساں ہیں اظلاع کی سطح پر ضلعی سڑکیں۔ زراعت۔ ڈسپنسری۔ صفائی ستھرائی۔ وپانی۔ خواندگی وتعلیم ہوتی ہیں جبکہ مٹروپولیٹن اور کارپوریشن تمام مربوط خدمات کے زمہ دار ہیں جس میں اپنے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی، لائٹنگ کاانتظام مقامی گلیوں اور سڑک کی تعمیر سمیت دیگرمراعات کی فراہمی شامل ہے اس لئے تمام نومنتخب کونسلران کی نچلی سطح پر عوامی خدمت کواپنا شعار بنائیں اور جماعت کا نام روشن کرنے میں اپنا مثبت اور مربوط کردارادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہوئے اپنے علا قے کے عوام کی ہرممکنہ مدد کواپنا نظریہ سمجھتے ہیں۔مولوی عطاء الرحمان نے کہاکہ ضلع پشین کے عوام اسلام پسند سوچ کے حامل ہیں اور یہاں کے عوام میں بارہاں ہماری جماعت کی نظریہ کوباقی نظریات پر فوقیت دی ہے جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا، ترقی کے اس سفرکو نچلی سطح پر تقویت دینے کیلئے نومنتخب کونسلران کاکردار نہایت اہمیت کا حامل ہے تاہم عوامی خدمت کو اپناشعار بناتے ہوئے جماعت پر عوامی اعتماد کو بحال رکھاجائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے