معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں،عبد الخالق ہزارہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں ان کے لئے کھیلوں کے مواقع پید ا کرکے معاشرے میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاسکتاہے۔اور معاشرے کی تعمیر و تر قی میں ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ کھیل اچھی صحت کا ضامن ہے کھیل انسانوں کومختلف قسم کی جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے۔تندرست رہنے کیلئے کھیل نہایت ضروری ہمیں چائیے کہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل وثقافت کی جانب سے معذور افراد کے لئے ایک روزہ انڈور گیم کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے معذور افراد کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے