بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے شہر میں بلڈنگ کوڈ کے برعکس عمارتوں کی تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بلڈنگ کوڈ کے برعکس عمارتوں کی تعمیر جاری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہذا این او سی کے بغیر عمارت تعمیر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی کام بند،ایف آئی آر درج اور سامان ضبط کیا جائے جبکہ جاری تعمیراتی عمارتوں کے این او سی کی تجدید کروائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر بازئی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ بابر خان،اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ شہر کی اکثر شاہراہوں پر بلند و بالاعمارتیں بغیر این اوسی اور بلڈنگ کوڈ کے تعمیر ہو رہی ہیں لہذا ان کے خلاف متعلقہ حکام روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر کے رپورٹ پیش کریں انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ قمبرانی روڈ سبزل روڈ پرنس روڈ اور دیگر علاقوں میں جاری کام کا معائنہ کر کے این او سی کا جائزہ لیں اگر این او سی موجود نہیں تو کام بند کرکے متعلقہ مالک کے خلاف کارروائی کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ کوئٹہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئیٹہ شہر زلزلے کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے بلڈنگ کوڈ کے برعکس عمارت تعمیر ہونے سے عوام کی جان کو شدید خطرات لاحق ہے بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے شہر میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے