بدعنوان حکمرانوں کی لوٹ مار،بے حسی وغفلت کی وجہ سے معاشی صورتحال ابتر،بجٹ سازی مشکل ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بدعنوان حکمرانوں کی لوٹ مار،بے حسی وغفلت کی وجہ سے معاشی صورتحال ابتر،بجٹ سازی مشکل ہے حکومتی سطح پر اخراجات میں کوئی کمی کی گئی ہے کہ اخراجات وآمد میں توازن رکھا گیا ہے۔ملک کی معاشی ابترصورتحال کے ذمہ دارپی ڈی ایم،پی ٹی آئی اور اسٹلشمنٹ ہے اسٹبلشمنٹ اب بھی شاہ خرچیاں،بدعنوانی اورمراعات وسہولیات کم کرنے کیلئے تیار نہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔مودی حکومت مسلمانوں سے تعصب ودشمنی نہ کریں۔ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں۔یواین کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے خاموشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکرکے کشمیریوں کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کیا بھارت وبنگلہ دیش سمیت ہمارے ہمسائیہ ممالک ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بدعنوان حکمرانوں وکرپٹ اسٹبلشمنٹ کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہی وبربادی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ ملعون نوپو شر ما ر اور نوین کمارکی سوچ سے واضح ہوگیا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف کس قدر تعصب کا شکار ہے۔ حکومت پاکستان، بھارت کے ساتھ ہر قسم کے بیک ڈور تعلقات اور مذاکرات ختم کر ے۔ ہندوستان کی مصنوعات کا مستقل بائیکاٹ کیا جائے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اور اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے مودی سرکار اور آر ایس ایس کارفرما ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں پر جس طرح عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ عالمی برادری ان سازشوں کا نوٹس لے کر ہندوستان میں آباد اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے، بھارت میں میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا قتل عام کیا جاتا ہے مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ سمیت کسی بھی انسانی حقو ق کی علمبردار این جی او نے اس کے حوالے سے بات کی ہو دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے تمام مسلم ممالک اور اوآئی سی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔فاشسٹ مودی بھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو پامال کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے