ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں فری علاج اورادویات کی تقسیم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان سرحد کے ساتھ رہنے والے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے قلعہ سیف اللہ سکاؤٹس نے فری میڈیکل کیمپس کے ساتھ ساتھ موبائل میڈیکل یونٹس کا قیام بھی شروع کر دیا۔ موبائل میڈیکل یونٹ، صحت کی سہولیات سے محروم لوگوں کو ان کے دروازے پر علاج کریں گے اور کم وقت اور وسائل میں بڑی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔ پہلا موبائل میڈیکل یونٹ اندر بیس کلی میں قائم کیا گیا جہاں 90 سے زائد افراد کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات دی گئی۔ یہ موبائل میڈیکل یونٹ اب پورے علاقے میں مستقل بنیادوں پر قائم کیے جائیں گے۔ مقامی افراد نے موبائل یونٹ کی آمد اور فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی طرف سے مفت علاج کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے