آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اورعوام دوست بنایا جائے، میرعبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بنایا جائے،بجٹ میں مجمو عی عوامی مفادات کے تحفظ کے منصوبے شامل کئے جائیں،یہ بات انہوں نے منگل کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی اور سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملا قات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی اور سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط نے وزیراعلیٰ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بنایا جائے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوتھ اور خواتین کی ترقی کے منصوبے شامل کئے جائیں، انہوں نے کہاکہ بجٹ میں مجمو عی عوامی مفادات کے تحفظ کے منصوبے شامل کئے جائیں،ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کئے جائیں جن سے مجموعی عوامی مفادات کا تحفظ ہو، انہوں نے ہدایت کی کہ غیر ترقیاتی اور ترقیاتی اخراجات میں توازن رکھ کر ترقیاتی مد کو ترجیح دی جائے،انہوں نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن رہ کر غیر ضروری اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے