ہمیں مارنے اور اٹھا لے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، قاسم خان سو ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری نے کہا ہے کہ عوام کومعلوم ہے کہ عمران خان کو کیوں نکالا، آج کی حکومت اسرائیل سے تعلقات استوار کر رہی ہے، ہمیں مارنے اور اٹھا لے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،مار دو اٹھا لو نہ بکے ہیں نہ بکیں گے نہ جھکیں ہیں نہ جھکیں گے، ہمیں امپورٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، امریکی ایماء پر آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، یہ بات انہوں نے اتوار کوسیاسی رہنماء زاہد حسین بگٹی کی شمولتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ آج کی حکومت کو مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،باپ وزیر اعظم بیٹا وزیر اعلیٰ بن گیا اب سب ٹھیک ہوگیا، انہوں نے کہاکہ آج لوڈشیڈنگ کی انتہاء نہیں ہے لیکن سب خاموش ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ہمارے خلاف مقدمات درج کئے گئے، مارنے اور اٹھا لیجانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،مار دو اٹھا لو نہ بکے ہیں نہ بکیں گے نہ جھکیں ہیں نہ جھکیں گے، انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ سے خوفزدہ حکومت نے بچوں اور خواتین پر شیلنگ کی، بزدل حکومت نے علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی چھاپہ مارا،ہمیں امپورٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، امریکی ایماء پر آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ گیارہ جماعتوں کا ٹولہ مزے کررہا ہے، آج بوٹ پالشییا بھاگا بھاگا لندن جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ مجھے عوام نے منتخب کراکر عزت دی جس نظریے کے تحت عوام نے مجھے بھیجا میں اسی پر قائم رہاآپکا نمائندہ کبھی نہیں بکا،سابق نمائندوں نے اپنے لوگوں کو ہمیشہ دھوکا دیاہے، انہوں نے کہاکہ صوبائی دارلحکومت سے ژوب تک سڑک کو دورویہ کرنے کا کریڈیٹ بھی ہمیں جاتا ہے،خونی سڑک کہلانے والے سڑک کو بھی ہم نے دو رویہ کرنے کی منظوری دی،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بلوچستان کو اسکا پورا حق دیا،عمران خان کو ہٹانے کیلئے امریکی سازش ہوئی،جب امریکی مراسلہ پڑا تو میرا سر شرم سے جھک گیا،عمران خان نے ہمیشہ پاکستان اور اسلاموفوبیا کا مقدمہ لڑا،غلام ذہنیت کے لوگوں کو امپورٹ کرکے حکومت دی گئی،انہوں نے کہاکہ جب ڈپٹی اسپیکر تھا سوال ہوا کیا پاکستان اسرائیل کو ماننے جارہا ہے میں نے کہا اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے اسرائیل فلسطین کی زمین پر قابض ہے، قبلہ اول کی آزادی میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہاکہ آج سب کو معلوم ہے کہ عمران خان کو کیوں نکالا، آج کی حکومت اسرائیل سے تعلقات استوار کر رہی ہے، 2 2 کروڑ عوام کے پاس سمارٹ فون ہے کسی کی آواز دبانہ ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے