گوادر،کسٹم کی کھڑکھیڑا چیک پوسٹ پرکاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ملزم گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کسٹم کی کھڑکھیڑا چیک پوسٹ پرکاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گوادر کسٹمز نے کھڑکھیڑا چیک پوسٹ پر کا روائی کر تے ہوئے دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 52 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 6 کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا، ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے