جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کے لیے ماڈل ہے، سراج الحق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک میں تمام مسائل کا حل اللہ کا دین ہے۔ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کے لیے ماڈل ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کے لیے ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تباہ کن مہنگائی ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی فیصلوں سے عوام مشکلات میں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد اب پی ڈی ایم نے مہنگائی کر دی ہے اور جب بھی مشکل فیصلہ ہوا غریب عوام کے خلاف ہوا۔ اس ملک میں تمام مسائل کا حل صرف اللہ کا دین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے