اوتھل،ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک سو دس کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)موچکو چیک پوسٹ کی کامیاب کاروائی بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک سو دس کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار جبکہ دو فرار ہو نے میں کا میاب ہوگئے۔بلوچستان کی حدود میں واقع مختلف اداروں کی درجنوں چیک پوسٹوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی نے خفیہ اطلاع پر اپنے عملے کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے آنے والے مزدا ٹرک نمبر NAE865 کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں کمال مہارت سے چھپائی گئی پونے تین من(ایک سو دس کلو گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم احسان کو گرفتار کر لیا۔ موچکو چیک پوسٹ کے انچارج ایوب میرانی کے مطابق انہیں اطلاع تھی کہ بعض ملزمان بلوچستان سے کراچی منشیات کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا مذکورہ ٹرک کو روکا گیا تو ٹرک میں سوار دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر کے ٹرک کے اندرکمال ہوشیاری سے بنائے گئے خفیہ خانوں سے ایک سو دس کلو گرام چرس برآمد کر کے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت موچکو تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ چرس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے کی بتائی جاتی ہے۔ایک ملزم گرفتار اور دو فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ مستونگ سے حب تک مختلف فورسز کی درجنوں چیک پوسٹیں ہیں۔لیکن منشیات کے اسمگلر باآسانی وہاں سے گزر گئے اور موچکو تھانہ کے انچارج نے انہیں دھر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے